〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی میں پریشانیوں نے ایسی مت ماری ہوئی ہے
کہ جو کام نہیں کرنا ہوتا وہ ہو جاتا
اور جو کرنا چاہتا ہوں
وہ بھول جاتا ہوں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"فرصت سے کریں گے تجھ سے حساب اے زندگی
الجھے ہوئے ہیں ہم ابھی خود کو سلجھانے میں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"اصولوں کے لئے جنگ کرنا بہت آسان ہے
لیکن اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا بہت مشکل ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"سب چھوڑتے جا رہیں ہیں ہمیں آج کل
اے زندگی تجھے بھی اجازت ہے جا عیش کر"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی گزر جائے تو لمحہ
نہ گزرے تو مدت"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی بھی کتنے عجیب رنگ دکھاتی ہے نہ
سوچتے ہم کچھ ہیں یہ کر کچھ کر جاتی ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی تو یہ ہے کہ کسی کے کام آئے انساں ورنہ
جینے کو تو مویشی بھی جیا کرتے ہیں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی تو یہ ہے کہ کسی کے کام آئے انساں ورنہ
جینے کو تو مویشی بھی جیا کرتے ہیں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"اب تو کچھ طبیعت ہی جدا لگتی ہے
سانس لیتا ہوں تو زخموں کو ہوا لگتی ہے
کبھی راضی تو کبھی خفا لگتی ہے
زندگی تو ہی بتا تو میری کیا لگتی ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"کتنے دکھ زندگی کے لئے سہے
اور اب اسی کا بھروسہ نہیں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی ایک ایسی کتاب ہے
جس کے ہر صفحے پر مختلف پل بکھرے ہوتے ہیں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"دو منٹ میں تو پرس یا جیب سے نکلی ہوئی ہینڈ فری نہیں سلجھتی
تم زندگی سلجھانے کی بات کرتے ہو"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"گئے وقت میں ہمیں بھی زندگی بڑی عزیز تھی
پھر کچھ حادثے ہوئے اور زندگی بوجھ لگنے لگی"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"سارے جھگڑے ہی زندگی تک ہیں
کون مرتا ہے پھر کسی کے لیے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"کیا لکھوں زندگی کے بارے میں
وہ لوگ ہی بچھڑ گئے جو زندگی ہوا کرتے تھے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"تھوڑا سا سفر بس اور تھوڑا سا
اسی آس پہ بہت تھکا دیا زندگی تو نے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی تب خوبصورت لگتی ہے
جب کسی کے چہرے پر مسکراہٹ
ہو اور وجہ آپ ہوں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"کبھی اک پل میں زندگی گزر جاتی ہے
اور کبھی زندگی کا اک پل نہیں گزرتا"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"کون کہتا ہے زندگی چار دن کی ہے
ہمیں تو جیتے ہوئے صدیاں بیت گئیں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"سکھ غم تکلیفیں اور پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں
انہیں حصہ ہی رہنے دیں پوری زندگی نہ سمجھیں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی کتنی بھی دکھی ہو
جینے والوں کو پھر بھی پیاری ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"اے زندگی آبیٹھ کہیں چاۓ پیتے ہیں
تو بھی تھک گئی ہوگی مجھے بھگاتے بھگاتے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی کی تھکاوٹ موت کے بعد ہی اترے گی"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی ہو یا موت
ایک بار ہی ملتی ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"گزارو زندگی اپنی ہمیشہ نیک کاموں میں
نہ جانے کون سا پل موت کا پیغام لے آئے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"کچھ چھوڑ گئے کچھ چھوٹ گئے
کچھ چھوڑ دیئے یہی ہے زندگی"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"دنیا کا بوجھ اپنے دل سے اتار دو
چھوٹی سی زندگی ہے ہنس کر گزار دو"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی کو بس اتنا جانا ہے
دکھ میں اکیلے ہیں خوشیوں میں سارا زمانہ ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی کہ ہر مقام میں الگ ہونا پڑتا ہے
لوگوں کہ سامنے ہسنا اور اکیلے میں رونا پڑتا ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"اے زندگی تو ہی بتا کیسے تجھے پیار کرو تیری ہر صبح میری عمر گھٹا دیتی ہے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی دو دن کی ہے ایک دن تمہارے حق میں ہے
اور دوسرا دن تمہارے مخالف
جس دن تمہارے حق میں ہو اس دن غرور مت کرنا
اور جس دن تمہارے مخالف ہو اس دن صبر کرنا"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"کوشش کیجئے زندگی کا ہر لمحہ سب کے ساتھ اچھے سے اچھا گزرے
کیونکہ زندگی نہیں رہتی اچھی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی کیا ہے
ہتھیلی پر تھوڑی دھول رکھ کے اڑا دینا"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"ہمیشہ ہنس کے زندگی گزارو
کیا پتہ کوئی آپ کے مسکراتے چہرے کو دیکھ کر زندگی گزار رہا ہو"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"پتہ ہے لاش کیوں تیرتی ہیں
کیونکہ ڈوبنے کی لیے زندگی چاہیے"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی ایک رات کی طرح ہے جس میں ناجانے کتنے خواب ہیں
اس لیے کبھی اداس نہ ہونا جو مل جائے وہ اپنا جو ٹوٹ جائے وہ سپنا"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"غلطیاں بھی ہونگی غلط بھی سمجھا جائے گا
یہ زندگی ہے صاحب
تعریفیں بھی ہونگی اور ذلیل بھی کیا جائے گا"
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
"زندگی کی کتاب میں اتنی غلطیاں نہ کرو
کہ پنسل سے پہلے ربڑ ختم ہو جائے اور توبہ سے پہلے زندگی"
0 Comments